لاہور میں گرمی کا سلسلہ برقرار ہے اور سورج و بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے۔
موسمی صورتحال کے مطابق آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 اور کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوائیں 2 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔






