کراچی (آن لائن) سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے۔
باسط علی کی اہلیہ کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر کو انجوپلاسٹی کے لیے نجی اسپتال لایا گیا ہے، جہاں وہ زیر علاج ہیں۔
55 سالہ باسط علی نے پاکستان کی جانب سے 19 ٹیسٹ اور 50 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 858 جبکہ ون ڈے میں 1265 رنز بنائے۔






