حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اسلام آباد حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، جس کے بعد دونوں مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق کردیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے 18 اگست کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔