مختلف علاقوں میں 18 اور 19 اگست کو بجلی کی بندش کا اعلان

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیے کے مطابق کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں بجلی کے کھمبوں کی تنصیب اور لائنوں کی شفٹنگ کی جائے گی، جس کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

اعلامیے کے مطابق 18 اگست (بروز منگل) کو کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے 11 کے وی نواں کلی اور مالک فیڈرز سے صبح 9 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک بجلی بند رہے گی، جبکہ اسی گرڈ کے اولڈ سمنگلی، پی اے ایف اور انٹرکنیکٹر فیڈرز سے صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل ہوگی۔

اسی روز مری آباد گرڈ اسٹیشن کے 11 کے وی مری آباد، کاسی ون اور کاسی ٹو فیڈرز سے صبح 10:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک، جبکہ زرغون گرڈ اسٹیشن کے 11 کے وی نواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ، ایف سی اور عسکری ون فیڈرز سے دن 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

کیسکو کے مطابق 19 اگست (بروز بدھ) کو سریاب گرڈ اسٹیشن کے 11 کے وی سریاب ون، سریاب ٹو، ہزارہ ٹاؤن، کرانی، غازی، اے ون سٹی، اولڈ سیٹلائٹ ٹاؤن، واسا، خیر بخش مری، جائنٹ روڈ اور اولڈ لیاقت بازار فیڈرز سے صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

اسی روز انڈسٹریل گرڈ کے 11 کے وی ایف جی ایس، شاہنواز اور شیخ زید ہسپتال فیڈرز سے دن 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

کیسکو نے بجلی کی عارضی بندش سے ہونے والی زحمت پر متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کرتے ہوئے تعاون کی اپیل کی ہے۔