آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کا بڑا کارنامہ!

ڈارون (آن لائن) آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم بولر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ڈارون میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں مچل اسٹارک نے سری لنکا کے سابق اسپنر رنگانا ہیراتھ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

رنگانا ہیراتھ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 433 وکٹیں حاصل کی تھیں، جبکہ شادمان اسلام کی وکٹ حاصل کرنے کے بعد مچل اسٹارک کی ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد 434 ہوگئی۔

اسٹارک نے یہ اعزاز حاصل کرکے لیفٹ آرم بولرز میں سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے بولر کا اعزاز حاصل کرلیا۔

پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم 414 ٹیسٹ وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔