سندھ میں کوئی نیا صوبہ نہیں بنے گا، پیپلز پارٹی

سعید غنی نے کہا کہ شہریوں کے ذہنوں میں بدگمانی پیدا ہوئی تو اس کے نتائج مختلف ہوسکتے ہیں۔ ہوش کے ناخن لیے جائیں اور سندھ کے عوام کو نفرت کی جانب نہ دھکیلا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں نئے صوبے بننے ہیں یا نہیں، اس کا فیصلہ سیاستدانوں اور پارلیمنٹ نے کرنا ہے۔ سندھ کی سیاسی جماعتیں اور عوام نئے صوبے کے قیام کے مخالف ہیں۔

پیپلز پارٹی رہنما نے ایم کیو ایم کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے تین چار افراد کی حیثیت کیا ہے؟ ان کی جانب سے سندھ میں نئے صوبے کے مطالبے کو عوامی مطالبہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔