پی ٹی آئی رہنما قتل کیس میں مزید اہم انکشافات

پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور پولیس نے عبداللہ طاہر کے ڈرائیور اصغر کو حراست میں لے لیا ہے۔

عبداللہ طاہر کے ڈرائیور اصغر کا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈرائیور اصغر نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اس نے لوکیشن اور عبداللہ طاہر کی موومنٹ کی تمام معلومات ٹک ٹاکر کو دیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈرائیور اصغر اور خاتون ٹک ٹاکر کی بالمشافہ تفتیش بھی کی گئی۔ پولیس نے موقع پر ریکی کرنے والے ملزم اور گاڑی رینٹ پر دلوانے والے ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل میں سہولت کاری کا کردار ادا کرنے والے ملزمان خواتین سمیت حراست میں ہیں جبکہ مرکزی شوٹر اور اس کے دو ساتھی شوٹرز تاحال مفرور ہیں۔