انتخابی کامیابی کے بعد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی سہیلی سرکار دربار پر حاضری، ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے انتخابات میں کامیابی کے بعد مظفرآباد میں درگاہ سائیں سخی سہیلی سرکار پر حاضری دی اور مزار پر چادر چڑھائی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود اور عوامی خدمت کا سفر کامیابی سے جاری رکھنے کے لیے بھی دعا کی۔

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے انتخابی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور عوام کی جانب سے دیے گئے اعتماد کو ایک بڑی ذمہ داری قرار دیا۔