انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ بیٹرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کے کپتان بابراعظم اور اوپننگ بیٹر عبداللہ شفیق نے نمایاں بہتری حاصل کی ہے۔
تازہ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروک دوسرے اور جو روٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔
پاکستانی کپتان بابراعظم نے 5 درجے ترقی کے ساتھ ٹاپ 10 میں واپسی کر لی ہے اور وہ اب 10ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بابر اعظم تقریباً 2 سال بعد ٹاپ ٹین بیٹرز میں شامل ہوئے ہیں۔ عبداللہ شفیق نے بھی 25 درجے کی بڑی چھلانگ لگائی ہے اور وہ 32ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
دوسری جانب سعود شکیل کی رینکنگ میں 2 درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ 26ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایک درجہ نیچے آ کر 27ویں نمبر پر ہیں۔
سابق کپتان شان مسعود 3 درجے تنزلی کے بعد 39ویں اور سلمان علی آغا 6 درجے تنزلی کے بعد 38ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپرت بمرا پہلے، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری دوسرے اور آسٹریلیا کے مچل سٹارک تیسرے نمبر پر ہیں۔ فاسٹ بولر شاہین آفریدی 28ویں نمبر پر ہیں جبکہ ساجد خان 5 درجے ترقی کے بعد 30ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ خرم شہزاد بھی ایک درجہ ترقی کے ساتھ 51ویں نمبر پر آ گئے۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستانی بیٹرز کی یہ ترقی ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں ان کی کارکردگی کا نتیجہ ہے۔






