چیف جسٹس سردار لیاقت حسین کے بڑے بھائی کا انتقال، وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی فاتحہ خوانی

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے چیف جسٹس عدالتِ عالیہ جسٹس سردار لیاقت حسین کے بڑے بھائی محمد خالق کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے مرحوم محمد خالق کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور چیف جسٹس جسٹس سردار لیاقت حسین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے اور چیف جسٹس سردار لیاقت حسین سمیت تمام سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔