بارش یا چلچلاتی دھوپ ، موسم کیسا رہے گا ؟ اہم خبر آگئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں بعض مقامات پر آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، جبکہ مری، گلیات، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، جہلم اور گردونواح میں شام یا رات کے وقت بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخوا کے دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، باجوڑ، مہمند اور خیبر میں بھی شام یا رات کے اوقات میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔