آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں گزشتہ تین روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 26 ہزار 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آج 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 5 ہزار 100 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 372 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 519 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 21 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہو چکا تھا۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 280 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 939 روپے ہوگئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 51 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 319 ڈالر تک پہنچ گئی۔






