آزاد کشمیر انتخابات کے لیے پولیس الرٹ

لاہور (آئی این پی) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات کے سلسلے میں پولیس دستے الرٹ رہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 کیٹیگری اے اور 19 کیٹیگری بی پولنگ اسٹیشنز پر خصوصی سکیورٹی تعینات رکھی گئی۔

فیصل کامران نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر لاہور پولیس کے 3 ہزار سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 28 پولیس افسران اور 170 اپر سب آرڈینیٹس سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 112 لیڈی پولیس اہلکار بھی پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کی گئی ہیں، جبکہ 200 اہلکاروں پر مشتمل پی آر یو اور ڈولفن فورس گشت پر مامور ہیں۔

فیصل کامران نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کے اضافی دستے بھی الرٹ ہیں، جبکہ 84 اہلکار مختلف پکٹس پر تعینات رہ کر نگرانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لاہور پولیس پرامن، شفاف اور محفوظ پولنگ کے انعقاد کے لیے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔