صدر آزاد کشمیر پر حملے کا نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے صدر ریاست چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کو واقعے میں ملوث افراد کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے انتخابی عمل کے دوران سیکیورٹی کی ناقص صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر ریاست پر حملہ کشمیر میں وقار اور اصولی سیاست پر حملے کے مترادف ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے شرپسند عناصر نے یہ ناقابل برداشت حرکت کی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف فوری اور مؤثر قانونی کارروائی کی جائے۔