روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک معروف ریستوران کے قریب خودکش دھماکے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 21 زخمی ہوگئے۔
روسی حکام کے مطابق دھماکا مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے ماسکو کے وسطی علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون کے پاس موجود دیسی ساختہ بم پھٹنے سے تباہی مچ گئی۔
روسی انسدادِ دہشت گردی کمیٹی کے مطابق خاتون نے ریستوران میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی گارڈ نے اسے روک دیا، جس کے بعد دھماکا ہوگیا۔
دھماکے میں حملہ آور خاتون اور سکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ 21 افراد زخمی ہوئے۔
حکام نے حملہ آور خاتون کی شناخت یا دھماکے کے محرکات سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔






