آزادکشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کو سپورٹ کیا، خواجہ آصف کا دعویٰ

سیالکوٹ (آئی این پی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کی، جبکہ بعض مقامات پر دونوں جماعتوں کی مشترکہ کاوش نظر آئی۔

سیالکوٹ میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وہ گزشتہ 55 سال سے کشمیر کے انتخابات دیکھ رہے ہیں، اس مرتبہ شہر کے اندر ٹرن آؤٹ زیادہ رہا اور پارٹی نے بہت محنت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں 45 فیصد سے زیادہ ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آخری انتخاب اس شہر سے 1970 میں جیتا تھا اور اب پیپلز پارٹی کی پذیرائی ختم ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کی ہے اور بعض جگہوں پر دونوں جماعتوں کی مشترکہ کاوش واضح طور پر نظر آ رہی تھی۔