لاہور (آئی این پی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ پرامن ماحول میں جاری رہا، لوگ مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہو کر شیر کو ووٹ ڈال رہے ہیں، رونا دھونا پارٹی کا وجود کہیں نظر نہیں آ رہا۔
اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوگی، الحمدللہ لیگی امیدواروں کی کامیاب مہم ان کی جیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ (ن) کو عوام کی بھرپور پذیرائی ملی، کشمیری اپنے بہتر مستقبل کے لیے گھروں سے باہر نکلیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کشمیری مائیں، بہنیں مریم نواز کی کارکردگی کو ووٹ دے رہی ہیں، کشمیریوں کو بھی لیپ ٹاپ، اسکالر شپ اور الیکٹرک بائیکس ملیں گی۔






