اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مظفرآباد جلسے اور 2 اگست کے انتخابات کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مظفرآباد کے جلسے میں عوام نے موسلا دھار بارش کے دوران جس حوصلے اور جذبے کا مظاہرہ کیا، میں اس پر آپ کو دل سے سلام پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے پورے کشمیر کو یہ پیغام دیا ہے کہ مظفرآباد اپنے حقوق لینے کے لیے تیار ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مظفرآباد کے عوام سے کہا کہ 2 اگست کو اسی جذبے کے تحت باہر نکلیں، تیر پر مہر لگائیں، حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار کے لیے، کیونکہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کرے گا۔






