ماسکو (آئی این پی): روس نے بحیرہ کیسپیئن میں ایرانی تجارتی جہاز پر ہونے والے مبینہ یوکرینی حملے کو ایران پر حملہ قرار دے دیا ہے۔
ماسکو سے عرب میڈیا کے مطابق روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان نے کہا ہے کہ یوکرینی حکومت کی جانب سے ایرانی تجارتی جہاز کو نشانہ بنانا دراصل ایران کے خلاف کارروائی ہے۔
ترجمان کریملن نے الزام عائد کیا کہ یوکرینی حکومت کی دہشت گردی کا جغرافیائی دائرہ مسلسل وسیع ہوتا جا رہا ہے، جبکہ انہوں نے کہا کہ یوکرین کی دہشت گردی کو ختم کرنا اور تباہ کرنا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بحیرہ کیسپیئن میں ایرانی جہاز پر یوکرینی حملے کے نتیجے میں ایک ملاح جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔






