مظفرآباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سپریم کورٹ کے سابق جسٹس ریٹائرڈ منظور حسین گیلانی نے ملاقات کی،
اس موقع پر آزاد کشمیر سے متعلق مختلف امور پر بات چیت ہوئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جسٹس ریٹائرڈ منظور حسین گیلانی کے درمیان آئینی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا،
جسٹس ریٹائرڈ منظور حسین گیلانی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے آزاد کشمیر کے حالات کے تناظر میں تجاویز بھی شیئر کیں۔






