واٹس ایپ اکاؤنٹ کو سائبر فراڈ سے محفوظ رکھنے کے لیے چند آسان سیکیورٹی فیچرز فعال کرنا ضروری ہے۔
سائبر مجرم مختلف طریقوں سے واٹس ایپ اکاؤنٹس تک غیر مجاز رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اکاؤنٹ ہیک ہونے کی صورت میں وہ صارف کے اہلِ خانہ اور دوستوں کو جعلی پیغامات بھیج کر مالی فراڈ کر سکتے ہیں۔
اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے لیے:
- Settings میں جائیں، پھر Account کھولیں۔
- Security Notifications میں جا کر Show Security Notifications کو فعال کریں، تاکہ اگر کوئی آپ کے اکاؤنٹ کو نئی ڈیوائس پر رجسٹر کرنے یا غیر مجاز رسائی کی کوشش کرے تو فوری اطلاع مل سکے۔
- Passkey کا آپشن منتخب کر کے اپنی پاس کی شامل کریں، جس سے اکاؤنٹ کی سیکیورٹی مزید مضبوط ہو جائے گی۔
- Email Address کے آپشن میں اپنا ای میل ایڈریس شامل کریں، تاکہ ضرورت پڑنے پر اکاؤنٹ کی بحالی آسان ہو۔
- آخر میں Two-Step Verification فعال کریں اور اپنا 6 ہندسوں پر مشتمل پن (PIN) مقرر کریں، جس سے اکاؤنٹ کو اضافی تحفظ حاصل ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






