نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے گاڑیوں کی خرید و فروخت کرنے والے شہریوں کے لیے نئی سہولت متعارف کرا دی ہے۔
نادرا نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن 5.6.8 جاری کر دیا ہے، جس میں حکومتِ بلوچستان کے اشتراک سے بلوچستان میں رجسٹرڈ گاڑیوں کے ڈیجیٹل رجسٹریشن کارڈ اور گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت شامل کی گئی ہے۔
اس نئی سہولت کے ذریعے شہری اب گھر بیٹھے گاڑیوں کی بائیومیٹرک تصدیق اور ڈیجیٹل گاڑی کارڈ سے متعلق خدمات حاصل کر سکیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






