//

خلیج فارس میں بڑھتی کشیدگی ، پاکستانیوں کو اہم ہدایات جاری

خلیج فارس میں سیکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ اسلام آباد نے خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانی ورکرز کے لیے اہم حفاظتی ہدایات جاری کی ہیں۔

جاری کردہ معلوماتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ خطے میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال تیزی سے حساس ہوتی جا رہی ہے، لہٰذا پاکستانی شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ہدایات کے مطابق:

  • بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور جہاں تک ممکن ہو محفوظ مقامات پر رہیں۔
  • فوجی تنصیبات، ہوائی اڈوں، سرکاری عمارتوں اور دیگر حساس مقامات کے قریب جانے سے اجتناب کریں۔
  • مقامی پولیس، سول ڈیفنس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جاری کردہ تمام ہدایات پر عمل کریں۔
  • فوجی نقل و حرکت، میزائل سرگرمیوں یا حساس مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے یا انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کریں، کیونکہ اس سے قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔
  • خلیجی ممالک کے سائبر کرائم قوانین کی خلاف ورزی فوری ملک بدری اور مستقبل میں دوبارہ داخلے پر پابندی کا سبب بن سکتی ہے۔
  • کسی بھی احتجاج، جلسے یا عوامی مظاہرے میں شرکت سے اجتناب کریں، کیونکہ ایسی سرگرمیاں گرفتاری یا ملک بدری کا باعث بن سکتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close