//

عوام کیلئے بری خبر ، آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے شہریوں پر مہنگائی کا مزید دباؤ بڑھ گیا ہے۔

آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پشاور میں گزشتہ دو روز کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 سے 150 روپے تک اضافہ ہوا۔ مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 2650 روپے سے بڑھ کر 2800 روپے جبکہ فائن آٹے کا تھیلا 2900 روپے سے بڑھ کر 3000 روپے تک پہنچ گیا۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت میں اضافے کے باعث آٹے کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

فیصل آباد میں بھی آٹے کے نرخوں میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں مختلف علاقوں میں الگ الگ قیمتوں پر آٹا فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ تندور مالکان نے بھی روٹی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

دکانداروں کے مطابق مہنگی گندم خریدنے کے باعث آٹے کی قیمتیں بڑھانا پڑ رہی ہیں۔ سکھر میں فائن آٹا 130 سے 135 روپے فی کلو جبکہ چکی کا آٹا 140 سے 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں نے آٹے سمیت روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیا کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے قیمتوں پر قابو پانے اور گندم کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close