//

آزاد کشمیر الیکشن: ن لیگ پر بڑا الزام

پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے دوران مسلم لیگ (ن) پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔

آزاد جموں و کشمیر میں تین مراحل پر مشتمل عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم جاری ہے، جہاں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) ایک دوسرے کے مدمقابل نظر آ رہی ہیں۔

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین نے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کو خط لکھ کر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مبینہ طور پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے۔

خط میں الزام لگایا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی وزرا سرکاری وسائل اور پروٹوکول کا استعمال کرتے ہوئے انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں، جو انتخابی ضابطہ اخلاق کے خلاف ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور تمام امیدواروں و حکومتی عہدیداروں کو ضابطہ اخلاق کی پابندی کا پابند بنایا جائے تاکہ سرکاری وسائل کے ذریعے انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے سے روکا جا سکے۔

آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کے تین اضلاع میں ووٹنگ کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close