حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 27 جولائی تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
حکام کے مطابق پٹرول 337 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 385 روپے 80 پیسے فی لیٹر کی قیمت پر دستیاب رہے گا۔
شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگے پٹرول کے باعث روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی سے سفری اخراجات کم ہونے کے ساتھ ساتھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان پیدا ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






