وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انسانی اعضاء کی پیوندکاری انیشیٹو اور صحت کارڈ پروگرام کے تحت لاہور جنرل ہسپتال میں قرنیہ ٹرانسپلانٹ پروگرام کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے۔
پنجاب ہیلتھ انیشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی (PHIMC) اور پنجاب لائف انشورنس کارپوریشن کے جامع جائزے کے بعد ملنے والی منظوری کے تحت پنجاب بھر کے صحت کارڈ ہولڈرز اور بینائی سے محروم غریب و مستحق مریضوں کو لاہور جنرل ہسپتال میں اعلیٰ معیار کے قرنیہ ٹرانسپلانٹ (کیراٹوپلاسٹی) کی جدید سہولت میسر آئے گی۔
اس پیش رفت پر پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ہیلتھ وژن صوبے کے غریب عوام کو عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے شعبہ امراض چشم کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ گل ملک اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی جنرل ہسپتال کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اداروں کے اعتماد کا ثبوت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام قرنیہ کے امراض سے متاثرہ بینائی سے محروم افراد کے لیے امید کی نئی کرن ثابت ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






