پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی منظوری کے بعد موبائل کمپنیوں نے کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موبائل پیکجز کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 19 سے 33 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز 500 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔
اسی طرح 15 روزہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 300 روپے تک اضافہ کیا گیا، جبکہ ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز 130 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔
مزید برآں، تین روزہ موبائل پیکجز کی قیمتوں میں 21 روپے تک، دو روزہ پیکجز میں 20 روپے تک اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز میں 5 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر 15 ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی نئی ٹیرف شیٹس جاری کر دی گئی ہیں، جن میں موجودہ پیکجز کی قیمتیں، مدت، سہ ماہی نرخ اور صارفین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی مکمل تفصیلات شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






