//

15 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی، فرانس نے بل منظور کر لیا

فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی کا بل منظور کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پابندی کا نفاذ دو مراحل میں کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں یکم ستمبر سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے نئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے پر پابندی عائد ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں جنوری 2027 سے اس عمر کے بچوں کے پہلے سے موجود سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی اس پابندی کے دائرے میں آ جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اس قانون کو بچوں کے تحفظ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل برطانیہ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک بھی 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر مختلف پابندیوں یا سخت ضوابط کا اعلان کر چکے ہیں۔ برطانیہ میں کم عمر بچوں کے لیے انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close