//

امریکی عوام جنگ کے خلاف نہیں، صدر ٹرمپ

واشنگٹن (آئی این پی): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی عوام ایران کے خلاف جاری کارروائیوں کے مخالف نہیں اور حملے جاری رہیں گے، جبکہ ایران کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا، “ایران ایک بڑی قیمت ادا کرنے جا رہا ہے، ان کا قلع قمع کیا جا رہا ہے۔”

ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں کی عوامی مقبولیت اور ممکنہ امریکی فوجی ہلاکتوں سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا، “امریکی جنگ کے خلاف نہیں ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی عوام پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں چاہتے، تاہم ان کے بقول حالیہ رائے شماری سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایران کے خلاف کارروائی کی مخالفت بھی نہیں کر رہے۔

دوسری جانب مختلف عوامی جائزوں میں فروری میں ایران کے خلاف شروع کی گئی امریکی کارروائی کے حوالے سے عوامی رائے میں اختلاف اور اس کی مقبولیت میں کمی کے اشارے بھی سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close