شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمت 500 روپے فی کلو کی حد بھی عبور کر گئی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت جاری ہے، جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت 512 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہ 525 سے 530 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح چھوٹے گوشت کا سرکاری نرخ 1600 روپے فی کلو مقرر ہے، لیکن مارکیٹ میں یہ 2400 سے 2800 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ بڑے گوشت کی سرکاری قیمت 800 روپے فی کلو ہے، جبکہ دکاندار اس کے عوض 1000 سے 1200 روپے فی کلو وصول کر رہے ہیں۔
فارمی انڈوں کا سرکاری ریٹ 249 روپے فی درجن مقرر ہے، مگر مختلف مارکیٹوں میں یہ 255 سے 260 روپے فی درجن فروخت کیے جا رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کا گوشت بھی اب عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی، گوشت اور انڈوں کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں




