لیسکو نے پنجاب حکومت کے مختلف اداروں میں نصب عام بجلی میٹرز کو اے ایم آئی (AMI) سنگل فیز سمارٹ میٹرز سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے لیے متعلقہ دفاتر کو مراسلے بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مراسلوں میں سرکاری اداروں کے بجلی میٹرز کو جدید سمارٹ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے لیے اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کے اجرا کی ہدایات دی گئی ہیں۔
اس منصوبے کے تحت لیسکو کے ناردرن، سینٹرل اور ایسٹرن سرکلز کے علاوہ اوکاڑہ، سدرن، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور کے علاقوں میں بھی سرکاری اداروں کے بجلی میٹرز کو جدید سمارٹ میٹرز سے تبدیل کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






