ملتان میں حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کے 787ویں سالانہ عرس کے موقع پر 22 جولائی کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 22 جولائی کو ضلع ملتان کے تمام سرکاری دفاتر، سرکاری ادارے اور ضلعی دفاتر بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مقامی تعطیل کا اعلان حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کے پیش نظر کیا گیا ہے، تاکہ زائرین اور شہری مذہبی تقریبات میں بھرپور شرکت کر سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






