//

صدر ٹرمپ کا آج اہم خفیہ دستاویزات جاری کرنے کا اعلان

ٹرمپ کا سی آئی اے کی خفیہ انتخابی دستاویزات ڈی کلاسیفائیڈ کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی انتخابات سے متعلق سی آئی اے کی اہم خفیہ دستاویزات عام کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے قوم سے خطاب کے دوران کہا کہ ان دستاویزات کو ڈی کلاسیفائیڈ کر کے جاری کیا جائے گا۔

اپنے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکی انتخابی نظام کو متعدد خطرات کا سامنا ہے۔ انہوں نے چین پر الزام عائد کیا کہ وہ امریکی انتخابی عمل میں مداخلت اور انتخابی ڈیٹا کو ہیک کرنے کی کوششیں کرتا رہا ہے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ چین نہیں چاہتا تھا کہ وہ صدارتی انتخابات میں کامیاب ہوں۔ انہوں نے نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر اور ایف بی آئی کو چین سے متعلق تحقیقات کا حکم دینے کا بھی ذکر کیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ ملک کے انتخابی نظام کو زیادہ شفاف اور محفوظ بنانا چاہتے ہیں، کیونکہ ان کے مطابق موجودہ نظام میں کمزوریاں موجود ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ غیر ملکی شہریوں اور وفات پا جانے والے افراد کے نام اب بھی ووٹر لسٹوں میں شامل ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ بعض ایسی دستاویزات بھی ان کی انتظامیہ کو موصول ہوئی ہیں جنہیں اوباما دور میں تلف کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ ان کے مطابق “سیو امریکا ایکٹ” کی منظوری سے امریکی انتخابی عمل کو مزید محفوظ بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ بعض امریکی نیوز چینلز ان کی تقریر نشر نہیں کر رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close