//

بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، آزاد کشمیر کی صورتحال اور کشمیر کاز پر مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، کشمیر کاز اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے تجویز دی کہ آزاد کشمیر کے معاملات کے پائیدار حل کے لیے “ٹرتھ اینڈ ری کنسیلی ایشن کمیشن” (Truth and Reconciliation Commission) قائم کیا جائے، تاکہ تمام متعلقہ فریقین کو اعتماد میں لے کر جامع اور دیرپا حل کی راہ ہموار کی جا سکے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کشمیر کاز کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے، کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ اور قومی سطح پر مشترکہ مؤقف اختیار کرنے کے لیے باہمی مشاورت اور تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close