//

آئی سی سی ورلڈ کپ سمیت بڑے ٹورنامنٹس کے فارمیٹ میں اہم تبدیلیوں پر غور

لندن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ سمیت مختلف عالمی کرکٹ ٹورنامنٹس کے فارمیٹ میں اہم تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، ون ڈے ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کی تعداد 14 سے کم کرکے 12 کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجوزہ فارمیٹ کے تحت 2027 کے ورلڈ کپ میں “سپر سیون” مرحلہ متعارف کرایا جا سکتا ہے، جبکہ کوالیفائنگ مرحلے سے صرف دو ٹیمیں میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر سکیں گی۔

بی بی سی کے مطابق نئے فارمیٹ سے بڑے مقابلوں، خصوصاً پاکستان اور بھارت کے درمیان میچوں کی تعداد میں اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فارمیٹ میں بھی تبدیلی پر غور کر رہی ہے، جہاں موجودہ “سپر ایٹ” مرحلے کی جگہ “سپر 10” مرحلہ متعارف کرانے کی تجویز زیر غور ہے۔

اس کے علاوہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے فائنل سے قبل سیمی فائنلز شامل کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے، تاہم ان تمام تجاویز پر حتمی فیصلہ آئندہ آئی سی سی اجلاسوں میں کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close