لاہور: شہر میں برائلر گوشت سرکاری نرخ مقرر ہونے کے باوجود مہنگے داموں فروخت کیے جانے پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 446 روپے فی کلوگرام مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں اس پر مؤثر عملدرآمد دکھائی نہیں دے رہا۔ مختلف علاقوں میں برائلر گوشت 550 روپے فی کلوگرام تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض دکانوں پر صاف گوشت کے نام پر اضافی رقم وصول کی جا رہی ہے، جس سے صارفین پر مزید مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔
شہریوں نے متعلقہ انتظامیہ کی خاموشی پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونے کے باعث دکاندار کھلے عام سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں استحکام برقرار ہے، تاہم مہنگائی اور شہریوں کی مسلسل کم ہوتی قوتِ خرید کے باعث بنیادی غذائی اشیا کی خریداری بھی عام افراد کے لیے مشکل ہوتی جا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






