اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے ڈیجیٹل پیمنٹ لازمی قرار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر ہفتے ایک سرکاری اسکول میں خود جا کر کلاس لیں۔

وزیراعلیٰ نے اجلاس میں پرائیویٹ اسکولوں کی رجسٹریشن کے ڈیجیٹل نظام کا جائزہ لیا اور پنجاب بھر میں ٹیوشن سینٹرز کی رجسٹریشن کے لیے تجاویز طلب کر لیں۔ انہوں نے ٹیوشن سینٹرز کی ڈیجیٹل میپنگ کے لیے طریقہ کار مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سرکاری اسکولوں میں گزشتہ دو سال چار ماہ کے دوران 43 لاکھ طلبہ کے داخلے کا ہدف مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ ماضی کے مقابلے میں سرکاری اسکولوں میں حقیقی انرولمنٹ کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیف اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے ڈیجیٹل پیمنٹ کو لازمی قرار دیا جائے گا، جبکہ ایک لاکھ 38 ہزار پیف اساتذہ کے بینک اکاؤنٹس بھی کھولے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اسکول ایجوکیشن سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی گئی، جس میں پی ایس آر پی اور اختراعی ذرائع آمدن کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے جامع منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close