پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں ایک روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1,100 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 33 ہزار 536 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 71 ہزار 687 روپے ہو گئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت میں 30 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 6 ہزار 462 روپے مقرر کی گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے کے بعد 4,111 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






