دھڑہ راجگان: آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے دھڑہ راجگان میں اپنے والد، سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ ممتاز حسین راٹھور کے مزار پر حاضری دی۔
اس موقع پر سابق ممبر اسمبلی راجہ مسعود ممتاز راٹھور، پیپلز پارٹی حویلی کے صدر شیخ خورشید احمد، گلزار خان راٹھور اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے والد مرحوم کے درجات کی بلندی، شہدائے کشمیر، شہدائے پاک فوج اور تحریک آزادیٔ کشمیر کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






