مظفرآباد:
آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اور انسپکٹر جنرل پولیس لیاقت علی ملک نے ایک پروقار تقریب میں راجہ محمد اکمل خان کو ڈی آئی جی جبکہ گلریز اختر کو ایس پی کے رینک لگائے۔ اس موقع پر دونوں پولیس افسران نے نئے عہدوں کے رینک حاصل کرنے پر وزیراعظم آزاد کشمیر کا سلیوٹ پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں پولیس کے اعلیٰ افسران اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






