11 جولائی کو ضلع وہاڑی میں عام تعطیل کا اعلان، تعلیمی بورڈز اور یونیورسٹیوں کے امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے
ضلع وہاڑی کی ضلعی انتظامیہ نے حضرت بابا دیوان حاجی شیر کے سالانہ عرس کے سلسلے میں 11 جولائی کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید کے مطابق عرس کی تین روزہ تقریبات 9 جولائی سے شروع ہوں گی، جبکہ اختتامی مرحلے کے پیشِ نظر 11 جولائی کو مقامی تعطیل ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس مقامی چھٹی کا تعلیمی بورڈز اور یونیورسٹیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ تمام امتحانات پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے اور ان میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
انتظامیہ کے مطابق عوامی سہولت اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اسپتال، سیکیورٹی فورسز اور دیگر ضروری سرکاری ادارے تعطیل کے روز بھی معمول کے مطابق اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
عرس کے دوران زائرین کی متوقع بڑی تعداد کے پیشِ نظر سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات بھی مکمل کیے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






