اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نیپرا کے مطابق یہ اضافہ مئی 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام متعلقہ صارفین پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی چارجز جولائی کے بجلی کے بلوں میں وصول کیے جائیں گے۔
نیپرا نے بتایا کہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی، تاہم اتھارٹی نے اس کی منظوری دیتے ہوئے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی اجازت دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






