اسلام آباد: آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتیں ایک ہی روز میں 7 فیصد سے زائد بڑھ گئیں۔ امریکی خام تیل 75 ڈالر فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل (برینٹ) 79 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔
توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تیل کی ترسیل سے متعلق خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






