تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

ریاض: سعودی کمپنی آرامکو نے ایشیائی صارفین کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق آرامکو اگلے ماہ عرب لائٹ خام تیل کی قیمت میں 1.10 ڈالر فی بیرل کمی کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق ایشیائی خریداروں کو علاقائی بینچ مارک کے مقابلے میں 1.50 ڈالر فی بیرل رعایت پر تیل فراہم کیا جائے گا۔

آرامکو نے ایشیائی صارفین کے لیے خام تیل کے دیگر گریڈز کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد خطے میں طلب برقرار رکھنا اور مسابقتی مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close