فیصل آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے فیصل آباد سے کراچی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے فضائی کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
پی آئی اے کے مطابق فیصل آباد سے کراچی کے لیے یک طرفہ فضائی کرایہ 20 ہزار روپے سے کم ہو کر 16 ہزار 781 روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ ریٹرن ٹکٹ کا کرایہ 38 ہزار روپے سے کم ہو کر 33 ہزار 742 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔
قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ رعایتی کرایوں کی یہ سہولت 30 جولائی تک دستیاب رہے گی۔
ترجمان کے مطابق یہ ڈسکاؤنٹ فیصل آباد اور کراچی کے درمیان بدھ، جمعہ اور اتوار کو چلنے والی دو طرفہ پروازوں پر حاصل کیا جا سکے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






