بڑی خبر ، اہم وزیر کو برطرف کر دیاگیا

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور نے ایک اہم انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے وزیر زراعت چوہدری علی شان سونی کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق چوہدری علی شان سونی کو وزارت زراعت کے قلمدان سے ہٹانے کا فیصلہ ان کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کے اعلان کے بعد کیا گیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے ان سے وزارت کا قلمدان واپس لیتے ہوئے انہیں کابینہ سے الگ کرنے کی منظوری دے دی۔

چوہدری علی شان سونی کی برطرفی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت وہ اب وزارت زراعت کے منصب پر خدمات انجام نہیں دیں گے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق یہ پیش رفت آزاد کشمیر کی سیاست میں نئی صف بندیوں کا اشارہ دے رہی ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب مختلف سیاسی شخصیات کی جانب سے جماعتی وابستگیاں تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ چوہدری علی شان سونی کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کو آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close