وزیر زراعت علی شان سونی آزاد کشمیر کابینہ سے برطرف

مظفرآباد: آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر نے وزیر زراعت علی شان سونی کو فوری طور پر کابینہ سے برطرف کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے علی شان سونی کی برطرفی کی منظوری دی، جس کے بعد وہ وزارت زراعت، مویشی بانی، آبپاشی، ڈیری ڈویلپمنٹ اور سمال ڈیمز کے قلمدان سے سبکدوش ہو گئے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ آئینِ عبوری 1974 کے آرٹیکل 14(3) کے تحت کیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن نے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close