یو ایچ ایس نے پی ایچ ڈی ڈگری کے لیے نئے سخت معیار نافذ کر دیئے۔ تین قومی اور ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت لازمی قرار دی ۔
پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور کی زیر صدارت ریسرچ بورڈ کا اجلاس ہوا۔ یو ایچ ایس نے پی ایچ ڈی ڈگری کے لیے نئے سخت معیار نافذ کر دیئے۔ڈگری سے قبل تین قومی اور ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت لازمی قرار دی ۔
ڈاکٹر محمد فہیم اشرف کوفارنزک سائنسز میں پی ایچ ڈی ڈگری کی منظوری دیدی گئی۔میڈیکل ایجوکیشن، نرسنگ، پبلک ہیلتھ اور اورل بایولوجی میں پی ایچ ڈی سمیت 6 نئے نصاب منظور کیا ۔ ایم ایچ پی ای اور فیملی میڈیسن اینڈ ایمرجنسی کیئر سرٹیفکیٹ پروگرام کا نیا نصاب بھی منظور ہوگیا ۔ پی ایچ ڈی نرسنگ کا نیا ’’نرچر فریم ورک‘‘متعارف، کلینیکل و ٹیچنگ ریذیڈنسی لازمی قرار دیا۔ پی ایچ ڈی نرسنگ نصاب میں 500 گھنٹے کلینیکل، 200 گھنٹے ٹیچنگ ریذیڈنسی شامل ہے۔ پبلک ہیلتھ نصاب میں مصنوعی ذہانت، ہیلتھ سسٹمز اور کمیونٹی ریسرچ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
اورل بایولوجی نصاب میں سٹیم سیلز، ری جنریٹو ڈینٹسٹری ،ڈینٹل فارنزک سائنس شامل ہیں ۔ ششماہی فیملی میڈیسن اینڈ ایمرجنسی کیئر سرٹیفکیٹ پروگرام کی منظوری دی گئی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






