مظفرآباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 2026 کے عام انتخابات کے لیے انتخابی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے مزید امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
پارٹی قیادت کے فیصلے کے مطابق مختلف حلقوں کے لیے امیدواروں کو باضابطہ انتخابی ٹکٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق ایل اے 15 وسطی باغ سے سردار ضیا القمر، ایل اے 22 پاچھیوٹ، راولاکوٹ سے سردار احمد صغیر اور ایل اے 25 اپر نیلم سے میاں عبد الوحید کو پاکستان پیپلزپارٹی کا انتخابی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر انتخابات 2026 کے لیے امیدواروں کے اعلان کا سلسلہ مرحلہ وار جاری ہے، جبکہ باقی حلقوں کے امیدواروں کے نام بھی جلد سامنے لائے جائیں گے۔
پیپلزپارٹی نے انتخابی مہم کو مؤثر بنانے اور کارکنوں کو متحرک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں بھرپور عوامی حمایت حاصل کی جائے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق مزید امیدواروں کے اعلان کے بعد آزاد کشمیر کی انتخابی سرگرمیوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے، جبکہ دیگر سیاسی جماعتیں بھی جلد اپنے باقی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر سکتی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






